ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوگوں تک پہنچنے کے لئے مودی اور شاہ کا ڈائیلاگ مشن پر زور

لوگوں تک پہنچنے کے لئے مودی اور شاہ کا ڈائیلاگ مشن پر زور

Mon, 28 May 2018 23:03:24    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیراعظم نریندر مودی لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آج سے ایک خاص قسم کے پروگرام کی شروعات کریں گے۔ جس میں مختلف سرکاری اسکیموں جیسے اجولااسکیم کے مستحقین سے ہرپہلو پرگفتگو کی جائیگی۔

مسٹر مودی نیٹویٹر کر کہا کہ خاص طرح کی بات چیت پروگرام میں حصہ لونگا جس میں ملک بھر سے اجولا اسکیم کے مستحقین سے گفتگو کی جائے گی اور اسے لے کر کافی امیدیں وابستہ ہیں۔پارٹی ترجمان انیل بالونی کے مطابق حمایت کیلئے رابطہ پروگرام کے تحت بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدرامت شاہ حکومٹ کی حصولیابیوں سے متعلق ایک بڑے پیمانے پرلوگوں سیبات چیت پروگرام کی قیادت کریں گے۔مسٹر شاہ خود کم ازکم50لوگوں سیرابطہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی اعلی کمان نے پارٹی کے کارکنان کو کم از کم دس لوگوں سے رابطہ کر حکومت کی اسکیموں کے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ان کی رائے لینے کے ہدایات دی ہیں۔

مسٹرمودی نے پہلے ہی اپنے نموایپ پر ایک سرویکی شروعات کی ہے جس میں لوگوں سے مرکز کی بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے کام کاج کاجائزہ لینے کے بعد اس کاتخمینہ لگایاگیا۔اس کے علاوہ لوگوں کو اپنے اپنے حلقے کے ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی ارکان سے بات کرنے کو کہاگیا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کی حکومت کے بارے میں لوگوں کے کیا خیالات ہیں۔

مسٹرمودی نے 26 مئی کو ایک ٹویٹ کر کہا تھا کہ یہ آپ کی آواز ہے جس کی اپنی اہمیت ہے آپ مجھے بتائیں کہ حکومت کے کام کاج، اس کے مختلف کوششوں اور آپ کے انتخابی حلقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں آپ کی کیارائے ہے۔نمو ایپ پر اس سرویکاحصہ بنیں۔

واضح رہیکہ اس سال مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اورمیزورم میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اپریل-مئی 2019 میں لوک سبھاانتخابات ہوں گے۔


Share: